کنبرا(ویب ڈیسک) آدمی سانپ کو دیکھ ہی لے تو جان مٹھی میں آ جائے لیکن آسٹریلیا میں گزشتہ دنوں ایک سائنسدان نے خود کو 6فٹ اژدھے کے رحم و کرم پر چھوڑ کر ایسا کارنامہ کر ڈالا کہ جس نے ویڈیو دیکھی، دل تھام کر رہ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ویڈیو ’ہسٹری چینل‘کی سیریز ’کنگز آف پین‘ کے لیے فلمائی گئی جس میں ایڈم تھرون نامی سائنسدان نے خود کو اژدھے سے کٹوایا۔ یہ اژدھا سانپوں کے شکاری’ ’روب الیوا‘‘لے کر آئے تھے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایڈم ہیلمٹ سے اپنا چہرا چھپا کر خود کو اس چھ فٹ لمبے اژھے کے آگے کر دیتا ہے اور اژدھا اس کے بازو پر جبڑے گاڑ دیتا ہے ۔ اژدھے کے کاٹنے سے ایڈم درد سے بلبلا اٹھتا ہے اور اسی دوران روب الیوا اژدھے کو واپس پکڑ لیتا ہے ۔ اژدھے کے کاٹنے سے ایڈم کو بازو پر شدید گہرا زخم آئے ، جسے ٹانکے لگا کر سینا پڑا۔