لاہور(اپنے رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور کاغیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے رم مارکیٹ میں آپریشن کیا جبکہ مزاحمت پر ضلعی انتظامیہ کے متعدد اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کہا کہ رم مارکیٹ میں 32دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دوران آپریشن سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر قائم 18دکانوں کو مسمار کر دیا گیا اور 14دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور 30کروڑ مالیت کی اراضی کو واگزار کروالیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افراد کے خلاف 10ایف آئی آرز کا اندراج بھی کروایا گیا ہے ۔