نئی دہلی (92نیوز رپورٹ )امریکی صدر ٹرمپ کا دبنگ انداز پاکستانیوں کوبھاگیا،خوشامد کام آئی نہ چاپلوسی، بھارت میں کھڑے ہو کر پاکستان کے گن گا دیئے ،بھارت میں صف ماتم بچھ گئی، لائیو ٹیلی کاسٹ ہونے وا لی 125 کروڑ بھارتیوں کے سامنے سٹیج پر پاکستان کی تعریفوں کے بعد خوشی سے چلاتے ہوئے بھارتی باشندوں کو سانپ سونگھ گیا اور مودی کو پسینہ آگیا۔نریندر مودی کی موجودگی میں صدر ٹرمپ بار بار پاکستان کا نام لیتے رہے ۔بولے پاکستان سے بہت اچھے تعلقات ہیں،دہشتگردی کے خلاف مل کر کام کررہے ہیں،پاکستان کی کوششوں کے شکرگزار ہیں۔ ٹرمپ نے رہی سہی کسرنریندر مودی کو چائے والا کی بجائے چوئی والا کہہ کر نکال دی۔ٹرمپ نے مودی کی آؤ بھگت اور خوشامد گنگا میں بہا دی۔کوئی تجارتی معاہدہ ہوا نہ ہی پاکستان کے خلاف ٹرمپ کے منہ کوئی بات نکلوانے میں کامیاب ہوسکے ۔احمد آباد کے کرکٹ سٹیڈیم میں صدر سٹیج پر آئے تو بھارتیوں نے خوب تالیاں بجائیں۔ٹرمپ نے بھارتی سرزمین پر جونہی پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔پاکستان کے ذمہ دار ریاست ہونے کے گن گائے تو بھارتیوں کو سانپ سونگھ گیا،مودی کو پسینہ آگیاجو وہ بار بار صاف کرتے رہے ۔ ابھی مودی پاکستان کی تعریف کی ہزیمت سے باہر نہیں آئے تھے کہ ٹرمپ اردو بولنے کی کوشش کرتے ہوئے مودی کو چائے والے کی جگہ چوئی والا کہہ ڈالاجبکہ بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو سیوچن پکاردیا۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی اگلی منزل آگرہ بنی جہاں انہوں نے ملانیا کے ساتھ تاریخی تاج محل کی سیر کی۔ ادھر ٹرمپ کے بیان پر بھارتی میڈیا میں صف ماتم بچھ گئی۔بھارتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہمار ے دیس میں آکر ہمارے سٹیج پر پاکستان کی تعریف کرکے چلتے بنے ۔یہ کوئی موقع نہیں تھا، یہ پاکستان کو شہ دینے والا بیان تھا۔پاکستان کو تنہا کرنے کی ہماری پالیسی ناکام ہوگئی ہے ۔