نیویارک( ندیم منظور سلہری سے،این این آئی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکہ کی مختلف ریاستوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے نیویارک، واشنگٹن، ورجینیا،میری لینڈ، کیلیفورنیا ، شکاگو اور مشی گن میں بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ۔امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ ڈیموکریٹس میرے پیچھے اس لیے پڑے ہیں چونکہ میں عوام کے لیے بولتا ہوں۔ ٹرمپ نے واشنگٹن میں اسقاط حمل مخالف سالانہ ریلی میں شرکت ۔ ٹرمپ نے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس کی سلامتی پر تبادلہ خیال کے لیے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے رابطہ کیاہے ۔وائٹ ہائوس کے وکلا بھی ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی کیخلاف میدان میں آگئے انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے کچھ غلط نہیں کیا۔