لاہور(کلچرل رپورٹر)شوبز ستاروں نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہا کہ اس بابرکت مہینے میں ہم سب کو اللہ پاک سے خوب دعائیں مانگنی چاہئے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار وگلوکار حامد ولی خان نے کہا کہ ہمیں سب کو ملکر اس موذی مرض سے نجات کیلئے دعا بھی کرنی اور اس بیماری سے بچنے کیلئے کوشش کریں زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہے اور سفید پوش افراد کی مدد کریں معروف اداکارہ مہوش حیات نے رمضان المبارک کی اآمد پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اندھیرے اور مایوسی کے وقت میں امید قائم رکھنا بہت بڑا امتحان ہے ۔ آج ہمیں دعاؤں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مہوش حیات نے ایک پیغام میں مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد دی اور لکھا کہ اللہ تعالیٰ اس مقدس ماہ رمضان میں ہم سب پر رحم کرے۔ اور ہمیں طاقت دے اداکارہ عائزہ خان نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد دی ہیعائزہ خان نے سوشل میڈیا اکاو?نٹ پر لکھا ہے کہ ? تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے ۔ ہمارے بڑوں کا سایہ ہمیشہ ہم پر اسی طرح قائم رکھے ۔ جو بیمار ہیں ان کو صحت دے اور ہم پر رحم کرے ، بیشک ? تعالیٰ ہم سب کی دعائیں سن رہا ہے معروف اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ اللّہ تعالیٰ ہم سب کو اِس مشکل گھڑی سے نکالے اور ہمارے لیے ا?سانیاں پیدا کرے ماورا حسین نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں اْنہوں نے اللّہ تعالیٰ سے مشکلات کو ختم کرنے کی دْعا کی ماورا حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں سورج کے نیچے والی پوری دْنیا کے لیے دْعاگو ہوں۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے اِس بات کا احساس ہے کہ ہمارے درمیان بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو بہت سی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے متعدد تکالیف برداشت کر رہے ہیں اْنہوں نے لکھا کہ ’میری دْعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ ہم سب کے لیے ا?سانیاں پیدا کرے ۔‘ ’میری اللّہ تعالیٰ سے بس دْعائیں ہی دْعائیں ہیں۔‘ ’انشااللّہ یہ وقت بھی گْزر جائے گا، اللّہ ہم سب پر رحم کرے ا?مین۔