لاہور(سپورٹس رپورٹر)رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہتر نتائج کے حصول کے لئے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے لئے علیحدہ کوچ کی تعیناتی کا مشورہ دیدیا۔قومی ٹیم کی ٹی ٹونٹی سیریز میں سری لنکا کے ہاتھوں بدترین شکست پر دلبرداشتہ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ مختصر اوورز کی سیریز میں آئی سی سی کی نمبر ون ٹیم کی سری لنکا کی ناتجربہ کار کھلاڑیوں کے ہاتھوں شکست لمحہ فکریہ ہے ۔