مکرمی !آمد رمضان کے ساتھ ہی ذخیرہ اندوز ،منافع خور مافیاء عملی طور پر میدان میں کود چکا ہے ،بدقسمتی سے ان میں سے اکثریت انہی بڑے تاجروں کی ہے جو کسی نہ کسی لحاظ سے ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں۔۔آج رمضان المبارک میں عام آدمی کی بڑھتی ہوئی غذائی ضروریات کو دیکھتے ہوئے یک دم کھانے پینے اشیاء کی قلت اور گرانی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔صرف ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سزاوں کا آرڈینس لا کر کچھ نہیں ہوگا ۔حکومت کو اپنی صفوں میں بیٹھے منافع خور مافیاء کو لگام دینی ہو گی جو ہر حکومت میں بیٹھ کر اس موقع کی تلاش میں رہتے ہیں کہ ملک میں مصنوعی غذائی بحران پیدا کرکے اپنی تجوریاں بھری جائیں ۔اگر اس رمضان المبارک کے مہینے میں بھی منافع خوروں کے خلاف بھر پور ایکشن نہ لیا گیا تو حکومت کی نیک نامی کی رہی سہی کسر بھی نکل جائے گی۔ (اقبال زرقاش اسلام آباد)