ہیوسٹن(این این آئی )میئر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر نے کہا دنیا بھر میں عبادات کے مراکز پر حملوں کے بعد ہیوسٹن میں بھی ہر مذہب کی عبادت گاہوں خصوصاً ماہ رمضان میں مسلمانوں کی مساجد کیلئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں، مسلمان اپنے اس مقدس مہینے میں بلا خوف وخطر اپنے مذہبی فرائض انجام دیں ، میڈیارپورٹس کے مطابق سٹسرسٹی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے ہیوسٹن کثیر الاقوام شناخت کا حامل امریکا کا منفرد شہر ہے اور آج کا یہ عظیم رمضان افطار ڈنر اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے ہر رنگ ونسل اور مذہب وثقافت کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور اتحاد کے رشتوں میں مضبوطی سے بندھے ہوئے ہیں۔