لاہور ( این این آئی)صدر آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز نے کہا ہے کہ رمضان کے بعد وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف منظم تحریک چلائیں گے ۔ بینکوں سے لین دین پر عائد وِد ہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لینے پر حکومتی ڈھٹائی افسوسناک ہے۔