تہران(آن لائن)ایرا نی صدر حسن روحانی نے امریکہ کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنہ ای پرنئی پابندیوں کو مسترد کردیا۔ حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو ایک مرتبہ پھر ذہنی طور پر بیمار قرار دیا اور کہا نئی پابندیاں مسترد کرتے ہیں، سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنہ ای پر پابندیاں ناکامی سے دو چار ہوں گی ۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہٹرمپ امن و سلامتی کے تمام عالمی اقدامات کو پائوں تلے روندرہے ہیں ۔ :ایران امریکی صدرٹرمپ امن و سلامتی کے تمام عالمی طور طریقوں کو برباد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس طریقے سے تمام سفارتی راستوں کو ہمیشہ کیلئے بند کرنا چاہتا ہے ۔