واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کا باعث بننے والے انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل مائیکل ایٹ کنسن نے یوکرائن کی حکومت پر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق مائیکل ایٹ کنسن کے انکشاف کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا ، امریکی صدر نے مائیکل ایٹ کنسن کو ملازمت سے فارغ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اہم حکومتی ادارے میں کام کرنے کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ٹرمپ نے کانگریس کو بھیجے گئے خط میں لکھا کہ بطور امریکی صدر ہدایت کرتا ہوں کہ مائیکل ایٹ کنسن کو ملازمت سے برطرف کیا جائے ۔امریکی صدر کے اعلان کے بعد مائیکل ایٹ کنسن30 روز میں ملازمت سے فارغ ہو جائیں گے ۔