واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ، اے ایف پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں کارروائی کے بعد ترکی پر عائد کی جانے والی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ترکی پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پابندیاں ختم کر نے کیلئے وزیر خزانہ کو ہدایت کر دی ہے شمالی شام سے امریکی فوجوں کے انخلا کے حوالے سے کہا کہ خون کے داغوں سے بھرے صحرا میں کسی اور کو لڑنے دیں۔ امریکی فوجی تیل کی حفاظت کیلئے شام میں موجود رہیں گے جن کے بارے میں مستقبل میں فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور روس کے درمیان شمالی شام میں سیف زون کے قیام کا معا ہدہ خو ش آ ئند ہے ۔