واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور سرابراہ ریاست خود کو اسرائیل کا بہترین دوست قرار دیا ہے ۔ انہوں نے گزشتہ شب فلوریڈا میں اسرائیلی امریکن کونسل نیشنل سمٹ میں کہا کہ ان سے قبل وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کا اتنا بہترین دوست کوئی نہیں رہاکیونکہ انہوں نے اپنے وعدوں کو وفا کیا ہے ۔ ٹرمپ نے اس تناظر میں اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا حوالہ بھی دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان سے قبل امریکی صدور نے اسرائیل کے ساتھ صرف زبانی وعدے کیے مگر ان پر عمل نہ کیا۔