واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کیلئے انتخابی مہم شروع کردی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں 20 ہزار حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے میڈیا نے پہلے بھی میرے خلاف خبریں چلائیں۔انہوں نے کہا 2016ء میں انتخابات سے کچھ پہلے ایف بی آئی نے باراک اوباما کو ممکنہ روسی مداخلت کا بتایا تو انہوں نے کچھ نہیں کیا، کیونکہ اْن کے خیال میں ہیلری کلنٹن جیت رہی تھیں۔امریکی صدر نے مزید کہا صدر بن کر میں نے روس پر پابندیاں لگائیں۔