واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک انتخابی ریلی میں ایران کے مقتول جنرل قاسم سلیمانی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں گالی بھی دے ڈالی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست وِسکونسن کے شہر مِلواکی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے قاسم سلیمانی کو گالی دیتے ہوئے کہا کہ اس ایرانی جنرل کی وجہ سے بہت سے ایسے جوان مرد اور خواتین بھی دیکھنے میں آتے ہیں، جن کے ہاتھ پاؤں ہی باقی نہیں رہے ۔ ٹرمپ نے سلیمانی کے بارے میں کہا کہ انہیں تو بیس سال پہلے ہی ہلاک کر دیا جانا چاہئے تھا۔