واشنگٹن ( آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو جیک ڈورسی سے ملاقات کی اور اپنے فالوورز کم ہونے کی شکایت کرتے رہے ۔صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر کے سربراہ جیک ڈورسی سے ملاقات سے ایک روز قبل ہی ٹوئٹر پر متعصب ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد ٹوئٹر کے مارکیٹ شیئرز میں پندرہ فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔رپورٹوں کے مطابق گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو سے ملاقات کے دوران بھی زیادہ تر وقت ان سے یہی پوچھتے رہے کہ ان کے فالوورز کی تعداد میں کمی کیوں ہو رہی ہے ۔اس ملاقات کے بعد اپنے ٹوئٹر پیغام میں صدر ٹرمپ نے لکھا، وائٹ ہاس میں ٹوئٹر کے جیک سے ملاقات بہترین رہی۔ ان کے پلیٹ فارم اور سوشل میڈیا کی دنیا کے بارے میں کئی موضوعات زیر بحث آئے ۔صدر ٹرمپ کی ٹوئیٹ کے جواب میں جیک ڈورسی نے لکھا، آپ کے وقت کے لیے شکریہ۔ ملاقات سے باخبر ایک ذریعے کے حوالے سے لکھا کہ صدر ٹرمپ اس ملاقات کے زیادہ تر وقت کے دوران جیک ڈورسی سے یہی پوچھتے رہے کہ ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد کم کیوں ہو رہی ہے ۔جواب میں ڈورسی نے انہیں بتایا کہ کمپنی نے جعلی اور سپیم صارفین کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اسی وجہ سے کئی اکانٹس بلاک کیے گئے ۔