نیو یارک(نیٹ نیوز)ٹرمپ کے سابق کمپین مینجر کو خودکشی کی کوشش پرہسپتال منتقل کردیا گیا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے سابق کمپین مینجر بریڈ پارسکل نے فلوریڈا میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کی کوشش کی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں پارسکل کی اہلیہ کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ ان کے شوہر گھر میں موجود اور ان کے پاس اسلحہ ہے ، وہ خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں جس پر پولیس کی ٹیم مختصر وقت میں پہنچی اور ان سے بات چیت کی جس پر پارسکل نے پولیس کے آگے سرینڈر کیا۔۔پولیس کے مطابق بریڈ پارسکل کو کوئی چوٹ نہیں آئی تاہم انہیں نگہداشت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔