لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ سجل علی نے مداحوں کو پرسکون رہنے کے ساتھ ساتھ کیک بیک کرنے کا بھی مشورہ دے دیاانسٹاگرام پراداکارہ کی جانب سے سامنے آنے والی پوسٹ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے خود ساختہ تنہائی اختیار کئے رمضان کی آمد سے قبل کچن سنبھالنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔انہوں نے ہاتھ سے پہلی مرتبہ بیک کئے گئے کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے رمضان کی مبارکباد دی۔سجل علی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں چائے سے بھرا ہوا ایک کپ اور لیمپ موجود ہے جبکہ ایک کیک بھی موجود ہے جو سجل علی نے خود تیار کیا ہے ۔مداحوں کے لیے جاری پیغام میں سجل علی نے کہا کہ آپ سب کو رمضان کی آمد مبارک ہو۔ پرسکون رہیے اور کیک بنائیے ۔