راولپنڈی(92 نیوزرپورٹ،نیوز ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شریف برادران کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا اللہ سے دعا ہے کہ مرحومہ کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے آمین۔