اسلام آباد(نیوزرپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سر مارک سیڈ ویل، سیکرٹری دفاع سٹیفن لو گروو سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں افغان مفاہمتی عمل اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ برطانوی سکیورٹی ایڈوائزر اور سیکرٹری دفاع نے خطے میں دیرپا امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔