اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاک فوج کا یوم آزادی پر قوم کو تحفہ، آرمی چیف اور انکی اہلیہ نے ملک گیر ‘سرسبز و شاداب پاکستان’ مہم کا آغاز کیا ۔ آج 20 لاکھ پودے لگائے گئے ۔آرمی چیف نے پاکستانیوں سے قومی مہم میں بھر پور شرکت کی اپیل کی اور کہا کہ درخت زندگی ہیں، درخت لگائیں زندگی بچائیں۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ موجودہ شجرکاری مہم کو سرسبز پاکستان کا نام د یا گیا ہے ۔ اس شجر کاری مہم میں پاک فوج کی جانب سے ایک کروڑ پودے لگائیں جائیں گے ۔