اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا جہاں انھیں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پی اے سی کامرہ کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا۔آرمی چیف نے خود انحصاری کیلئے پی اے سی کی کاوشوں کی تعریف کی اور پی اے سی کے مختلف منصوبوں میں بین الاقوامی معیار اپنانے کے عمل کو بھی سراہا۔