لاہور( وقائع نگار)پی ٹی آئی پنجاب آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ملازمت مدت میں تین سال کی تو سیع کا خیر مقدم کرتی ہے ۔ صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایل او سی پر جاری بھارتی جارحیت، کشمیر کی سنگین صورت اور ملک کو دہشت گردی سامنا ہے جس کی وجہ سے توسیع لازم تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ پر اس وقت جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں اور آرمی چیف اور افواج پاکستان کی قائدانہ صلاحیت کی پوری دنیا معترف ہے ۔ وزیر اعظم نے ملکی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین فیصلہ کیا گیا ہے ۔