لاہور(عمران راج)سوشل میڈیا غیر اخلاقی سرگرمیوں کا اہم جز بن گیاعوامی اور شوبز حلقوں میں فنکاروں کی غیر اخلاقی ویڈیو ز موضوع بحث ، رابی پیرزادہ کے بعد دیگر ماڈلز کی ویڈیو کا منظر عام پر آنے کے بعد شوبز حلقوں میں چہ موگیاں تھم نہ سکی جبکہ ذرائع کے مطابق طرح کی غیر اخلاقی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کیلئے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم ہی استعمال ہونے لگ پڑا، کچھ سوشل میڈیا پیجوں پر خواتین ماڈلز سے مساج کروانے کے حوالے سے بکنگ ہونے لگ پڑی اس طرح کے پیج اور برہنہ ویڈیو عوامی حلقوں میں بے چینی پھیلانے لگے جبکہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر ان دنون تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں شوبز انڈسٹری کی تین مشہور لڑکیاں صوفیہ احمد،میرا اور رابی پیرزادہ کو ایک دوسرے کے آگے پیچھے کھڑا دکھایا گیا ہے جس کے ساتھ یہ کیپشن دیا گیا ہے کہ’’تین عورتیں ایک کہانی‘‘ یہ تصویر ایڈیٹنگ سے بنائی گئی جس پر کئی لوگوں نے اعتراض بھی اٹھایا ہے ۔