لاہور (سپورٹس ڈیسک) جیت پاکستان اور ممزر رنرز کلب دبئی کے اشتراک سے مانگا منڈی میں رن فار پاکستان منی میراتھن ریس کا انعقاد ہوا۔ گورنمنٹ ہائی اینڈ سیکنڈری سکول مانگا منڈی سے بلوٹاون سفائرز تک دو مرحلوں میں منعقدہ ریس میں مجموعی طور پر500 سے زائد اتھلیٹس نے حصہ لیا۔مختلف سکولز کے بچوں کے مابین ریس میں محمد کاشف پہلے نمبر پر رہے ۔محمد ظفر نے دوسری اور واصف جاوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اوپن ریس میں رضاعلی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ علی حسن نے دوسری اور تنویر گجر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ممزر رنرز کلب دبئی کی سی ای او مارٹینا اور ڈائریکٹر نواز خان نے ریس کے کامیاب انعقاد پر بلوگروپ آف کمپنیز کے سی ای او چوہدری سعد نذیراوربلو ٹاون سفائرز کے ہیڈ چوہدری سرور جٹ کا شکریہ ادا کیا۔