لاہور (سپیشل رپورٹر) رنگ محل مارکیٹ میں واقعہ پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر کو گیا،پولیس کے مطابق رنگ محل مارکیٹ میں واقعہ پلازہ میں اچانگ آگ لگ گئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کی اور آگ پر ایک گھنٹے کی امدادی کاروائیوں کے بعد قابو پا لیا گیا ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پلاسٹک کے گودام میں لگی اور پھیلتی گئی، جس سے کپڑا مارکیٹ میں واقعہ دوکانیں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ بند گودام میں شارٹ سرکٹ سے لگی کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے ، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔