سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیارہ بارہ بجے تک ٹرن آؤٹ کم رہااور خواتین کی ایک بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے آرہی ہیں۔ این اے 73 سے معمولی لڑائی جھگڑے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ان جگہوں پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے پورے حلقے میں ووٹنگ پرامن ہورہی ہے ۔خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ جیت اور ہار اﷲ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ۔ ہم نے محنت کی ہے اﷲ ہمیں کامیاب کرے گا۔