مکرمی! ٹائون شپ یوسی 232 کے مکینوں نے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سے پرزور اپیل کی ہے کہ انکے علاقہ میں چلڈرن پارکوں کی تباہ حالی کا نوٹس لیا جائے، پارکوں میں سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں سرسبز شاداب بنایا جائے۔ 232 یوسی ٹائون شپ میں اس وقت 24 چلڈرن پارکس اور 2 گرین بلٹس ہیں ان کی دیکھ بھال کیلئے صرف 4 مالی ہیں جو کہ اتنے بڑے علاقہ کیلئے ناکافی ہیں۔ روڈز پر قائم گرین بیلٹس اور پارکوں کی بحالی جاری ہے لیکن اندرونی پارکوں کی تباہ حالی پر کوئی توجہ نہیں دی جار رہی میری حکام بالا سے التماس ہے کہ سب سے بڑے کشمیر چلڈرن پارک بلاک نمبر 16 میں مستقل مالی دیئے جائیں لائٹس بحال کی جائیں تاکہ پارک کا حسن بحال ہو سکے۔ ( سرفراز خان، لاہور)