اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ پاکستان میں ہر جمعے کو نئے مولوی سے ڈیل کرنا پڑتا ہے ،کبھی مولانا فضل الرحمن اور کبھی کوئی اور مولوی امن کو خراب کرنے نکل آتے ہیں،آج بھی چاند دیکھنے کیلئے سمجھانے پر سر کھپانا پڑتا ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاجہلم میں جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا بائیو اکانومی پارک بنایا جا رہا ہے جس میں دس سال کے لیے ٹیکس کی چھوٹ ہو گی۔ ادھر ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ فضل الرحمن کے احتجاج کے حوالے سے پالیسی واضح ہے ، احتساب پر ڈیل ہو گی نہ کوئی شہر بند ہوگا، مدرسے کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔