دودھ سے حسن کا انوکھا نکھار:سب سے پہلے دودھ سے شروع کرتے ہیں جس کو پیتے وقت اگر آپ سنت کی نیت کرلیں تو وہ ثواب کا ثواب اور فائدہ الگ سے ملے گا۔ جب آپ کے گھر میں دودھ آئے تو گرم کرنے سے پہلے اس کے اوپر کریم کی ہلکی سی تہہ ہوتی ہے اگر آپ کچھ دیر کے لئے اس کو فریج میں رکھ دیں گی تو وہ مزید ٹھنڈی ہو کر اوپر آجائے گی آپ اس کو اوپر سے اتار کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور پھر کرشمہ دیکھیں چند ہی دنوں میں آپ کی سکن ’’بے بی سکن‘‘ ہو جائے گی اور دودھ جیسی سرخ و سفیدبھی ان شاء اللہ۔

ایک کپ کھیرے کا رس، ایک کپ گلاب کا عرق، ایک کپ ناریل کا دودھ (کوکونٹ ملک) تینوں کو اچھی طرح مکس کرکے سپرے والی بوتل میں رکھیں اور ہر وضو کے بعد یا تین ٹائم جلد پر سپرے کریں اور پھر کمال دیکھیں کوکونٹ ملک ویسے تو مارکیٹ میں ملتا ہے لیکن اگر نہ ملے تو گھر میں بنالیں ایک انچ ناریل کے ٹکڑے کو ایک کپ پانی میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈر کرلیں پھر چھان لیں آپ کا کوکونٹ ملک تیار ہے۔ یہ آپ کے چہرے پر چھائیاں بھی دور کرتا ہے۔

 آدھا چمچ سوکھا دودھ، ایک چمچ انڈے کی سفیدی اور تھوڑا سا شہد ان سب کو بہت اچھی طرح مکس کریں اور صبح وشام لگائیں‘ یہ آپ کی سکن کو ٹائٹ بھی کرے گا اور سفیدی بھی پیدا ہوگی، زیادہ پاور فل بنانے کے لئے اس میں ایک کیپسول وٹامن ای کا ڈال دیں، اس سے چہرے میں چمک ہوگی۔ایک چمچ چاول اور چہرہ روشن: ایک چمچ چاول لے کر چٹکی ہلدی کا ڈال کر ابال لیں پھر بلینڈ کرلیں آدھا چمچ بیسن ڈال کر دودھ کے ساتھ مکس کرلیں اور ماسک کی طرح بیس منٹ لگائیں ان شاء اللہ منہ دھونے کے فوراً بعد رزلٹ آئیگا۔

چاول کا آٹا ایک چمچ، بادام کا پائوڈر ایک چمچ، شہد اور لیمن جوس آدھا چمچ، انڈے کی سفیدی ایک چمچ، آدھا چمچ سوکھا دودھ، ایک کیپسول وٹامن ای کا اگر جلد خشک ہے تو تازہ دودھ میں مکس کریں اگر آئلی ہے تو عرق گلاب میں سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کرکے ماسک کی طرح لگالیں اور جس دن انڈے کی سفیدی نہ ملائیں اس دن ذرا پتلا بنا کر بیس منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور خشک ہونے سے پہلے اتار لیں اور اپنے ہاتھوں سے اپنی رنگت بدلتے دیکھیں۔