دبئی(سپورٹس ڈیسک) آئی پی ایل کے دوسرے حصے کا رنگ انٹرنیشنل سٹارز کی غیرحاضری سے پھیکا پڑجائے گا۔آئی پی ایل میں اتوار کے روز چنئی سپرکنگز اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں مقابل ہوں گی، لیگ کو انگلش سٹارز بین اسٹوکس، جوز بٹلر، جونی بیئرسٹو، ڈیوڈ مالان، جوفرا آرچر اور کرس ووکس کا ساتھ میسر نہیں ہے ،آسٹریلوی پیسر پیٹ کمنز بھی نجی وجوہات کے سبب غیرحاضر رہیں گے ۔یاد رہے کہ لیگ کا دوسرا حصہ دبئی میں کھیلا جارہاہے۔