ماسکو(سپورٹس ڈیسک)دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی جنگ جاری ہے جس کے لیے حفاظتی اقدامات کے طور پر کھیلوں کے مشہور مقابلوں کو ملتوی کیا جارہا ہے ۔ انٹرنیشنل چیس فیڈریشن نے عالمی ایونٹ ملتوی کردیا۔شطرنج کا عالمی ایونٹ روس کے شہر ماسکو میں شیڈولڈ تھا لیکن کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے روس نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے جس کے سبب انٹرنیشنل چیس فیڈریشن نے عالمی ایونٹ کے ملتوی ہونے کا اعلان کیا ہے ۔دوسری جانب فرانس کے وزیر کھیل کے مطابق مشہور سائیکل ریس ٹورڈی فرانس کے انعقاد کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔