لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی باکسر محمد وسیم کو جیتنے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔ قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان باکسر محمد وسیم کو مبارکباد پیش کرتاہے ۔ وسیم نے دبئی میں صرف ایک منٹ میں مدمقابل کو ناک آؤٹ کیا۔انہوں نے اپنی جیت کو کشمیری عوام کے نام منسوب کیا۔ان کے اس اقدام پر قومی ہیرو کو بھرپور طریقے سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔یہ ایوان دعا گو ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کی کالی رات جلد ختم ہو۔