ٹوکیو (این این آئی )جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹمی حملے کو 75 سال بیت گئے ، یادگاری تقریب میں متاثرین کے رشتے دار اور حکومتی نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پرمیئر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو کورونا کی طرح عالمی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہئے ۔کورونا کے سبب تقریب میں عام افراد کی شرکت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر ہیرو شیما کے میئر کا اپنی تقریر میں کہنا تھا کہ دنیا کو کورونا وائرس کی طرح عالمی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہئے ۔ہیرو شیما کے ایٹم بم حملے کی یادگاری سالانہ تقریب میں ہلاک افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔