لاہور(سپورٹس رپورٹر)چوتھی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لئے پنجاب کی مینز اور ویمنز ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا۔ مینز ٹیم میں مسعود احمد، اسامہ قیوم، وحید الحسن، سید عاقب علی، ایم شریف اور ایم طلعت جبکہ ویمن ٹیم میں مہوش، عمارہ، ماہ نور عابد،حنا شوکت، اقرا عزیز اور طیبہ نور شامل ہیں۔ نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 23 سے 25 اگست تک کراچی میں منعقد ہو گی جس میں شرکت کے لیے پنجاب کی ٹیم گذشتہ روز بذریعہ ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی۔