ٹوکیو( ویب ڈیسک) جاپان میں ایک شاہ (کنگ) پینگوئن کی ویڈیو ریلیز اس وقت زیرِ گردش ہے جس میں اسے گھر سے بازار اور بازار سے گھر آتے جاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ لیکن 1996 کی یہ ویڈیو اس لیے مقبول ہورہی ہے کہ اب ذہین پرندہ اس دنیا میں نہیں رہا۔اس پینگوئن کو پیار سے لالا کا نام دیا گیا ہے اور اب وہ ایک گھرانے کا پالتو جانور بن چکا تھا لیکن یہ دنیا کا حیرت انگیز پینگوئن تھا جسے گھر سے بازار تک کا راستہ معلوم تھا۔ دس سالہ لالا ایک جال میں پھنس کر زخمی ہوگیا تھا اور اس کے بعد ایک گھرانے نے اس کا علاج کیا اور اس کے بعد وہ ان کے خاندان کا ایک حصہ بن گیا تھا۔ ایک ٹی وی کمپنی نے لالا پر ایک چھوٹی فلم بنائی ہے جس میں اسے اپنے ایئرکنڈیشنڈ کمرے سے باہر نکلتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ سب سے پہلے گھر والے اس کی پشت پر ایک چھوٹا بیگ پہناتے ہیں کیونکہ وہ مارکیٹ سے مچھلی اپنے ہاتھوں میں نہیں لاسکتا ہے ۔ اس کے بعد تازہ دم لالا بازار جاتا ہے جہاں مچھلی فروش اسے پہلے ایک مچھلی کھلاتی ہے ۔ اس کے بعد کچھ سامان اس کے بیک پیک میں رکھتی ہے ۔ حال ہی میں لالا اس دنیا سے رخصت ہوا ہے لیکن اب بھی اس کی یادیں باقی ہیں۔