لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف میوزک بینڈروشان اینڈ حسن نے اپنے میوزک البم ’’چار دنوں کا خواب‘‘ سے ایک نئے میوزک ویڈیو کی تیاری میں مصروف میوزک پروڈیوسر روشان اور حسن بہترین امرجینگ ٹیلنٹ لکس ایوارڈ کیلئے بھی منتخب ہوچکے جبکہ گزشتہ سال انہوں پی ایس ایل کے ویڈیو سونگ جبکہ رواں برس بھی پی ایس ایل کرکٹ حوالے سے ویڈیو سونگ کی تیار ی شروع کردی نانٹی ٹو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے میوزک پروڈیوسر کمپوزر روشان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین سال قبل میں اور میرے دوست حسن نے اپنا میوزک بینڈ ترتیب دیا جس میں ہم نے اپنے پہلے البم ’’ چار دنوں کا خواب ‘‘ کی تیاری شروع کی جس کے 18گانے تیار کئے جو دو سال کی محنت لگن کے ساتھ مکمل ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم میوزک چینلز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے میوزک کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کروارہے ہیں۔