ہنڈورس(ویب ڈیسک) چمگادڑوں کو قدرے پراسرار اور خوفناک اور خون آشام بھی سمجھا جاتا ہے لیکن لاطینی امریکا کے بعض ممالک میں نرم اور سفید چمگادڑوں پر بے اختیار پیار آتا ہے جنہیں وائٹ ٹینٹ میکنگ بیٹ کہا جاتا ہے۔ یہ چمگادڑوں غاروں میں رہنے کی بجائے درختوں پر رہتی ہیں اور ان میں ہنڈورس کی چمگادڑ جسامت کے لحاظ سے سب سے چھوٹی ہوتی ہیں۔ کرہ ارض پر اس وقت چمگادڑوں کی 1300 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں لیکن ان میں سفید رنگت والی صرف پانچ انواع ہی دیکھی گئی ہیں۔