لاہور(جنرل رپورٹر)عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2018ء میں پاکستان میں کینسر کی 36اقسام سے ایک لاکھ 18ہزار442افراد لقمہ اجل بن جائیں گے ان میں خواتین کی تعداد زیادہ ہو گی ۔خواتین میں چھاتی کا کینسر پاکستان میں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے ہلاکتوں کی تعداد 17ہزار158ہو گی۔ منہ کے کینسر میں 13ہزار351، پھپھڑوں کے کینسر سے 9ہزار260، خوراک کی نالی کا کینسر 7ہزار555، خون کا کینسر 4ہزار945، سفید خلیے کا کینسر 4ہزار818،خواتین کے مخصوص حصے کا کینسر 3ہزار861، مثانے کا 2ہزار614، پروسٹیٹ کینسر 3ہزار417، بچہ دانی کا کینسر 3ہزار326، جگرکا 4ہزار222، گلے کا 2ہزار442، دماغ کا 4ہزار33، پیٹ کا3ہزار923، پتے کا 2ہزار189، بڑی آنت کا 2ہزار181، رحم کا 1ہزار139، بڑی آنت کا 2ہزار430، جلدکا 1ہزار156، گردوں کا 1ہزار329، تھائرائیدکا کینسر 434جانیں لے گا۔