اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 5کھرب 78 ارب 87کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کیے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے 64 کروڑ 27 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لیے 3 ارب 42 کروڑ، ریلویز ڈویژن کے لیے 23 ارب 22 کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لیے 4 ارب 6 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کے لیے 32 کروڑ 42 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لیے 27 کروڑ 60 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لیے 26 ارب 27 کروڑ، قومی تاریخ ورثہ ڈویژن کے لیے 9 کروڑ 50 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے 28 ارب 77 کروڑ96 لاکھ، سکیورٹی میں اضافے کے لیے 11 ارب 88 کروڑ، ایرا کے لیے 3 ارب 50 کروڑ، پرائم منسٹر یوتھ ہنر مند پروگرام کے لئے 97 کروڑ 14 لاکھ، فاٹا کے 10 سالہ پروگرام کے تحت 10 ارب روپے ، وفاقی حکومت کے خصوصی پروگرامز کے لئے 24 ارب روپے ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 16 ارب 31 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لیے 25 ارب 32 کروڑ، این ٹی ڈی سی/ پیپکو کے لیے 11 ارب 61 کروڑ، این ایچ اے کے لیے 2 کھرب 17ارب 45 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لیے 56 ارب 72کروڑ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لیے ایک کروڑ 52 لاکھ، سپارکو کے لیے 15 ارب 74 کروڑ، شماریات ڈویژن کے لیے 5 کروڑ 28 لاکھ، ریاستی و سرحدی امور ڈویژن کے لیے 25 ارب 56 کروڑ، سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ فنڈز جاری