لاہور( سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ (ن) نے ملک میں ڈینگی کی صورتحال پر وائٹ پیپر جاری کردیا۔لیگی رہنماعظمیٰ بخاری کی جانب سے جاری وائٹ پیپر میں کہا گیا رواں سال کے دوران ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 8ہزار 388تک پہنچ گئی اور اب تک 20کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔پنجاب میں 12شہری ڈینگی کے باعث ہلاک ہو ئے ،یکم جنوری سے 20ستمبر تک پنجاب میں ڈینگی کے 1933،سندھ میں 2081،کے پی کے میں 2073،بلوچستان میں 1772 اورقبائلی علاقوں سے 87 کیس رپورٹ ہوئے ۔سب سے زیادہ کیس راولپنڈی سے رپورٹ ہوئے اور اب تک 6افراد ہلاک ہو چکے ۔راولپنڈی کے رواں برس کیسز کی تعداد 2070 ، اسلام آبادکی 1580 اورلاہور میں ٹوٹل رجسٹرڈ مریض 60 ہیں،لاہور میں چالیس ہزار سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا برآمد ہوا،وزیر صحت پنجاب کو معلوم ہی نہیں تھا کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے اور افزائش روکنے کے لیے کوئی ریگولیشن ہوتی ہیں، یکم دسمبر 2018 سے ریگولیشن غیر فعال تھیں اور محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے کابینہ سے منظوری کے لیے تیار سمری کو دبائے رکھا۔