لاہور(کلچرل رپورٹر)رواں ماہ لاہور میں فیشن میلے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس کی ریہرسل بھی جاری ہے ۔برائیڈل کٹیور ویک تین روز جاری رہے گا۔ ڈیزائنر نے اپنے عروسی ملبوسات تیار کرلئے ،برائیڈل کٹیور ویک کا آغاز 6 دسمبر سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوگا جس میں ملک کے نامور فیشن ڈیزانئر اپنی نئی کلیکشن متعارف کرائیں گے جن پر مشہور ماڈلز واک کریں گے ۔ لاہور میں ہر سال برائیڈل کٹیور ویک کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کا شمار ملک کے سب سے بڑے فیشن شوز میں ہوتا ہے ۔برائیڈل کٹیور ویک میں جہاں ملک کے نامور ماڈلز ریمپ پر واک کرتے نظر آئیں گے وہیں مقبول فنکار بھی جلوہ گر ہوں گے ۔