اسلام آباد(92نیوزرپورٹ) اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب خلیل ہاشمی کو روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کا متفقہ چیئرمین منتخب کرلیا گیا جو کہ عالمی سطح پر پاکستان کی ایک اوربڑی سفارتی کامیابی ہے ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کے رکن ممالک کی جانب سے متفقہ طورپر چیئرمین شپ کیلئے پاکستان کاانتخاب کرنا عالمی برادری کااظہاراعتمادہے ۔پاکستان کا منتخب ہونا مضبوط کثیرالجہتی سفارتکاری کا بھی واضح ثبوت ہے ۔روایتی ہتھیاروں کا کنونشن تجدیداسلحہ فریم ورک کا اہم جزوہے ۔کنونشن متعددروایتی ہتھیاروں پرپابندی سے متعلق ہے ۔کنونشن فوجیوں ،عام شہریوں کویکساں متاثرکرنیوالے ہتھیاروں کی رو ک تھام پرمبنی ہے ۔کنونشن 5پروٹوکولزاورانسانیت کی درپیش خطرات،فوجی مقاصدمیں توازن فراہم کرتاہے ۔