جارجیا(ویب ڈیسک) تجریدی آرٹ کے مصور اپنے کینوس پر اندھا دھند رنگ بکھیرکر فن پارے تخلیق کرتے ہیں۔ ایک خاتون سائنسدان نے چھوٹے روبوٹ سے کینوس پر مصوری تخلیق کرنے کا کام لیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان روبوٹ کو مصور قابو کرتے ہوئے اپنی پسند کے ڈیزائن بھی بناسکتا ہے۔ماریہ سانتوس نے ایک سسٹم بنایا ہے جسے دیگر فنکار بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس میں کمپیوٹر کے ذریعے کینوس کا علاقہ منتخب کرکے روبوٹ کو چلایا جاتا ہے۔ ہرروبوٹ پر اپنی پسند کا رنگ لگایا جاسکتا ہے۔ جیسے جیسے روبوٹ آگے بڑھتا ہے اور یوں کینوس پر رنگ بکھرتے جاتے ہیں۔