ملتان (خبر نگار) برصغیر پاک وہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس سبزواری تبریزی کا 767سالانہ دو روزہ عرس مبارک مدینہ الاولیاء ملتان میں گزشتہ روز شروع ہو چکا ہے ۔عرس کی تقریبات کا آغاز مخدوم مین حضرت شاہ شمس سید طارق عباس شمسی، سید ظفرعباس شمسی اور علی مہدی شمسی سجادہ نشین نے مزار کو عرق گلاب سے غسل دے کر کیا۔جس کے بعد دربار پر چادر پوشی کی گئی۔گل پوشی کے بعد مرقد مبارک پر قدیمی دستار بھی رکھی گئی۔اس موقع پر مخدوم سید طارق عباس شمسی نے عالم اسلام پاکستان کے استحکام اور ترقی اور کورونا وائرس کی وبا سے پوری دنیا انسانیت کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی۔عرس مبارک کے موقع پر حکومتی حفاظتی اقدامات کے مطابق صرف مقامی عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔