وزن کی زیادتی سے ہر کوئی پریشان نظر آ تا ہے اسی وجہ سے وزن میں کمی کے خواہش مند افراد کھانے پینے میں احتیاط بھی کرتے ہیں اور باقاعدہ جم میں داخلہ لیتے ہیں مگر روز مرہ کی مصروفیات کے ساتھ اسے جاری رکھنا ناممکن ہوتا ہے۔

موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کے لیے جہاں کھانا پینے میں احتیاط ضروری ہے وہیں ورزش بھی بے حد ضروری ہے تاہم ماہرین نے چند ایسی ایکسرسائز بھی تجویز کی ہیں جن کے لیے فٹنس کلب جانے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ انہیں گھر میں بھی کیا جاسکتا ہے۔                                                                                 

موٹاپے کو دو بھگانے کے لیے یہ ورزش بے حد مفید ہے، کوئی بھی شخص جو وزن کی زیادتی سے پریشان ہے وہ روزانہ 5 منٹ تک یہ ورزش کرے تو یہ اْس کے لیے بہت سود مند ثابت ہوگی۔اپنے دونوں ہاتھ زمین پر رکھیں اور پیر پیچھے کی طرف لے جائیں جس کے بعد آ پ پش اپس والے اسٹائل میں آ جائیں گے، اب آ ہستہ آ ہستہ اپنے پیر ہاتھوں کی طرف لائیں اور یہ عمل 20 سے 30 بار دہرائیں۔

زمین پر سیدھے لیٹ پر پیروں کو آ سمان کی طرف بلند کریں اور پھر انہیں آ ہستہ آ ہستہ نیچے لائیں، اسی طرح یہ عمل 25 سے 30 بار دوہرائیں کیونکہ اس عمل سے وزن میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔

پیٹ کے بل زمین پر لیٹ جائیں پھر دونوں ہاتھوں اور پیروں کو ہوا میں بلند کریں، یہ عمل بھی 25 سے 30 بار کریں جس کا فائدہ یہ ہوگا کہ پیٹ کی زائد چربی ختم ہوگی جو موٹاپے کی بڑی وجہ ہوتی ہے۔

زمین پر سیدھے کھڑے ہونے کے بعد تیس سیکنڈ تک ہوا میں کودنے سے دل کی دھڑکن بہتر ہوتی ہے اور یہ عمل کرنے والا شخص امراض قلب کی بیماری سے محفوظ رہتا ہے۔

زمین پر سیدھے کھڑے ہو کر ہر پیر کو پیٹ تک اٹھائیں اور پھر دونوں پیروں کو مخالف سمت میں رکھ کر درمیان کے فاصلے کو بڑھائیں، یہ ورزش آ پ کے پٹھوں کو مضبوط کرنے کے کام آ تی ہے، یہ عمل کرتے وقت خیال رکھیں کہ آ پ کے پیر زیادہ دیر زمین پر نہ ٹکیں اگر ایسا ہوا تو ورزش کے اثرات محسوس نہیں ہوں گے۔

پش اپسکرنے سے کاندھوں اور سینے کا اضافی گوشت کم ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق لڑکوں اور لڑکیوں کے پش اپس کے طریقے علیحدہ علیحدہ ہیں، لڑکے دونوں ہاتھ زمین پر رکھیں اور پیروں کے پنجوں کے بل کھڑے ہوکر آ ہستہ آ ہستہ اپنے جسم کو زمین کی طرف جھکائیں جبکہ خواتین زمین پر دونوں ہاتھ رکھ کر تھوڑا جھک سکتی ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر یہ ورزش کرنے سے وزن میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

رسی کودنے کا عمل لوگوں کے پسندیدہ کاموں میں شمار کیا جاتا ہے اور اسے ہر عمر کے بچے بڑے بوڑھے کرتے ہیں، روزانہ 25 سے 30 بار رسی کودنے سے آ پ کے وزن میں نمایاں کمی ہوگی، تیس بار رسی کودنے کے دوران آ خری 10 بار  اس عمل کو تیزی سے کریں۔

 

 

؎