لاہور (فورم رپورٹ : رانا محمد عظیم ، محمد فاروق جوہری )نیپچون جس پوزیشن میں نظر آ رہا ہے جب بھی نیپچون اس پوزیشن میں آ تا ہے وہ وبائی امراض ہی لیکر آ تا ہے ۔ ستارے بتاتے ہیں کہ پاکستان میں 15اپریل کے بعد کرونا کی شدت میں کمی آ نی شروع ہو گی ، دنیا بھر میں 13مئی کے بعد حالات بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے ، ستارے بتا رہے ہیں کہ موسم کی گرمی کی وجہ سے کرونا کی شدت میں کمی آ ئے گی ، ان خیالا ت کا اظہار معروف ستارہ شناسوں نے روزنامہ92نیوز فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، معروف ستارہ شناس ایس اے چوہدری المعروف ماموں نے روزنامہ92نیوز فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ستاروں کی چال بتا رہی ہے کہ کرونا ابھی فوری ختم نہیں ہو گا بلکہ اس کی شدت میں کمی آ ئے گی اور اکا دکا کیسز چلتے رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ دنیا کی کافی آ بادی اس سے متاثر ہو گی لیکن اس کی ہلاکت خیزی میں کمی ہو گی اور وہ اثر نہیں رہے گا ، زحل اپنے گھر میں ہے جبکہ مارس بھی اپنی مضبوط ترین پوزیشن میں ہے اور نیپچون اس وقت جس پوزیشن میں ہے وہ جب بھی اس پوزیشن میں آ یا ہے وبائی امراض ہی لیکر آیا ہے ، حفاظتی اقدامات سے ہی اس وبا سے بچا جا سکتا ہے ۔ معروف ستارہ شناس سامعیہ خان نے کہا کہ ستارے بتا رہے ہیں پاکستان میں 15اپریل تک وائرس بڑھے گا، اگر حفاظتی اقدامات نہ کیئے گئے تو یہ عرصہ لمبا بھی ہو سکتا ہے ، اصل میں پاکستانیوں پر منحصر ہے وہ کتنی حفاظتی تدابیر کا اختیار کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میرے حساب میں اگر کرفیو لگا دیا جائے تو معامالا ت بہتر ہو سکتے ہیں ، 15اپریل کے بعد وبا میں کمی آ نا شروع ہو جائے گی دنیا بھر میں 15مئی کے بعد کرونا کا مرض ختم ہو نا شروع ہو جائے گا ۔ معروف ستارہ شناس اور آ سٹرو پامسٹ محمد اظہر نے کہا گرمی کا اثر اس پر اتنا نہیں ہو گا بلکہ اصل اثر اس پر تب ہو گا جب عوام خود احتیاط کرنا شروع کر دے گی ، اگر عوام نے احتیاط کرنا شروع کر دی تو پاکستان میں حالات بہتری کی طرف جاتے ہوئے نظر آ جائیں گے ، دنیا بھر میں کم از کم اگلے سال کے شروع میں حالات کنٹرول میں آ نا شروع ہو جائیں گے ، ستارے بتاتے ہیں پاکستان میں موسم کی شدت سے کرونا کی وبا میں بہتری نظر آ نا شروع ہو جائے گی ، بے احتیاطی کی گئی تو موسم گرما نکلتے ہی کرونا دوبارہ بھی آ سکتا ہے ۔