ماسکو(اے ایف پی، آن لائن)وسطی روس میں ایک شخص نے رات کے وقت اونچی آواز میں باتیں کرنے پر 5 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ ماسکو کے قریب ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت میں ہونے والے گیس ھماکے میں دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ۔ تفتیش کاروں نے اتوار کو بتایا کہ ہفتے کو ریاضان خطے میں یلما کے چھوٹے سے قصبے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے چار نوجوانوں اور ایک خاتون کے گروپ پر فائرنگ کی جو اس کی کھڑکیوں کے نیچے گلی میں بلند آواز میں باتیں کر رہے تھے ۔پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس کا نام جاری نہیں کیا گیا تھا، اس کے اپارٹمنٹ کی تلاشی لی گئی ہے اور اسلحہ بھی قبضہ میں لیا گیا ہے ۔