ماسکو (آن لائن)روس کے مشرقی بعیدعلاقے میں ایک 19سالہ طالبعلم نے اپنے کالج میں فائرنگ کردی ،جس سے اس کاایک ساتھی طالبعلم ہلاک اورتین دیگر افراد زخمی ہوگئے ،جس کے بعداس نے خودکوبھی گولی مار لی ۔ بلاگووش شینک قصبے میں ایک کنسٹرکشن کالج میں طالبعلم نے اس کے نام ایک رجسٹرڈ شدہ رائفل استعمال کرتے ہوئے اپنے ساتھی کوقتل اورتین دیگرکوزخمی کردیا۔ تفتیش کاروں کاکہناہے کہ پولیس کی جانب سے اس پکڑنے کی کوشش کے دوران اس نے خودکوبھی گولی مارکرہلاک کردیا ہے ۔ کالج کوپولیس گاڑیوں نے حصارمیں لے لیا ۔