واشنگٹن(این این آئی)امریکی ڈائریکٹر برائے نیشنل انٹیلی جنس جان رٹ کلف نے کہا ہے کہ روس ، ایران انتخابات میں مداخلت کی کوشش کررہے ہیں،روس اور ایران نے امریکہ میں رائے دہندگان کے اندراجات سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں جس کا مقصد تین نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی راہ ہموار کرنا ہے ۔ امریکی الیکشن میں مداخلت کے الزام پر ایران نے سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو طلب کرلیا۔ تہران میں سوئس سفارت خانہ امریکہ کے سفارتی معاملات دیکھتا ہے ۔